سونے کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں؛ اتنا بڑا اضافہ سن کر حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت فی اونس 20 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,000 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے بڑھ کر 4 ہزار 13 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 67 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 440 روپے ہو گئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت فی اونس 20 ڈالر کا اضافے سے 3 ہزار 345 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts