پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، آج فی تولہ قیمت کتنی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold price drops Rs5,900 per tola
FILE PHOTO

آج پیر 7 جولائی 2025 کو پاکستان بھر میں ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات کی وجہ سے سونے کی قیمتیں جمعہ 4 جولائی کی سطح پر برقرار ہیں جو آج سہ پہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گی، اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔

آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے میں دستیاب ہے۔

گزشتہ تجارتی سیشن میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 1500روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر آ گیا جو اس سے قبل 3 لاکھ 57 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہو گئی جو اس سے پہلے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے تھی۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 1179روپے کی کمی واقع ہوئی جو اب 2 لاکھ 79 ہزار 394 روپے ہے جبکہ گزشتہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 573 روپے تھے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3 871 روپے اور 10 گرام چاندی 3 318 روپے پر برقرار رہی۔

Related Posts