تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے رہی جبکہ گزشتہ کاروباری روز قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہو گئی، جو کہ اس سے قبل 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 1031 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار 740 روپے کا ہو گیا جو کہ پہلے 2 لاکھ 71 ہزار 771 روپے میں دستیاب تھا۔
چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور فی تولہ چاندی 3427 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2938 روپے پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں اس کی قیمت 13 ڈالر گھٹ کر 3263 ڈالر فی اونس ہو گئی جو کہ پہلے 3276 ڈالر تھی۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 32اعشاریہ 45 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں ہفتہ 3 مئی کو صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس کا اعلان ہونے تک جمعہ کے نرخ برقرار ررہیں گے۔
Gold prices in Pakistan today- Saturday, May 3, 2025:
| ity | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
| Karachi | Rs344,500 | Rs295,353 |
| Islamabad | Rs344,500 | Rs295,353 |
| Lahore | Rs344,500 | Rs295,353 |
| Multan | Rs344,500 | Rs295,353 |
| Peshawar | Rs344,500 | Rs295,353 |
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








