پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3لاکھ 14ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 3لاکھ 9ہزار 300 روپے تھی۔
اسی طرح24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 4030 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2لاکھ 69ہزار 204 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 3694 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 2لاکھ 46ہزار 779 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 90 روپے بڑھ کر 3530 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 3026 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے بعد یہ 2988 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
Gold prices in Pakistan today- Saturday, 15 March, 2025:
| City | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
| Karachi | Rs 314,000 | Rs 314,000 |
| Islamabad | Rs 314,000 | Rs 314,000 |
| Lahore | Rs 314,000 | Rs 314,000 |
| Multan | Rs 314,000 | Rs 314,000 |
| Peshawar | Rs 314,000 | Rs 314,000 |
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








