کراچی: سونے کی قیمت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار600روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 30 ہزار 200روپے ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1ہزار372 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 913 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2ہزار185ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے بڑھی تھی اور اس سے قبل بھی سونے کی قیمت میں اضافہ نوٹ کیاجارہا ہے۔
اس سے قبل 2مارچ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کے اضافے کے بعد ہفتہ کوفی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے پر فروخت ہوا جبکہ اس سے ایک روز قبل فی تولہ قیمت 216800 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے اضافے سے 185871 روپے سے بڑھ کر 188872 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170382 روپے سے بڑھ کر 173132 روپے ہو گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








