پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ چاندی کی قیمت میں بھی عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا، پاکستان میں جمعرات 14 اگست کو عام تعطیل کی وجہ سے مارکیٹ بند رہی اور سونے کا ریٹ برقرار رہا، آج سہ پہر کو سونے کی نئی قیمتوں کے اعلان تک بدھ کی قیمتوں پر کاروبار ہوگا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر پہنچ گئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 157 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 438 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 354 ڈالر پر جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات میں غیر یقینی صورتحال بدستور قیمتی دھاتوں کی منڈی کو متاثر کر رہی ہے اور سرمایہ کار امریکی معاشی اعداد و شمار اور جغرافیائی سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے بڑھ کر 4 ہزار 72 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 491 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت صفر اعشاریہ 59 ڈالر اضافے کے ساتھ 38اعشاریہ 39 ڈالر پر پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








