سونے کی قیمت آسمان پر! مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ؛ نئی قیمت جان کر نیندیں اڑ جائیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 24 دسمبر 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق 24 کیریٹ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام 24 کیریٹ سونا 1 ہزار 714 روپے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 کیریٹ کا حامل 10 گرام سونا 1 ہزار 572 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 632 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔24 کیریٹ چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 7 ہزار 705 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 428 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 605 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹس ریٹس

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر میں 20 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 505 ڈالر جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 72 اعشاریہ 30 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts