سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں! جانیں پیر 10 نومبر کو ایک تولہ مزید کتنا مہنگا ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 6 ہزار 337 روپے اضافے سے 368,530 روپے کا ہو گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 5 ہزار 551 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 37 ہزار 573 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 115 روپے اضافے سے 5 ہزار 209 جبکہ فی 10 گرام چاندی 98 روپے اضافے سے 4,465 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 74 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں ایک اوسن سونا 4 ہزار 75 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Related Posts