کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کے نرخ مستحکم! آگے کیا تبدیلیاں متوقع ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فو تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 پر برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آج 24 نومبر 2025 کو 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر موجود ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی یا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ 5 ہزار 270 جبکہ 24 قیراط کی حامل 10 گرام چاندی 4 ہزار 518 روپے پر موجود ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 4 ہزار 65 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 49.98 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

Related Posts