خبردار کیا تھا! پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا، جانتے ہیں آج قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold rate in Pakistan sees Rs14,100 rise: October 17, 2025
FILE PHOTO

پیر 23 جون 2025 کو پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، یہ قیمتیں آج سہ پہر تک برقرار رہیں گےی۔

ملک کے تمام بڑے شہروں، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور شامل ہیں، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 358465 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 307325 روپے ہے۔

City Gold per Tola 24 karat Gold per 10 Grams 24 karat
Karachi Rs.358,465 Rs 307,325
Islamabad Rs.358,465 Rs 307,325
Lahore Rs358,465 Rs 307,325
Multan Rs.358,465 Rs 307,325
Peshawar Rs.358,465 Rs 307,325

یہ نرخ دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران سونے کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ بازار کے ذرائع کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1465 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1256 روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 11 روپے کی کمی کے بعد 3785 روپے پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 3369 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یہ مسلسل اضافہ نہ صرف مقامی سرمایہ کاروں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ عالمی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے اثرات براہ راست سونے کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Related Posts