پاکستان میں آج جمعرات 11 ستمبر 2025 کو سونے کی قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں،منگل کے دن ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد بدھ کو بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر برقرار رہا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے پر برقرار رہا۔

اس سے قبل منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ ریکارڈ سطح پر جا پہنچی تھی۔

عالمی منڈی میں بھی بدھ کے روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر برقرار رہی۔ ادھر چاندی کی قیمت بھی بدستور 4 ہزار 358 روپے فی تولہ رہی۔

Related Posts