کروڑوں روپے کے سونے کی اسمگلنگ ناکام! ویڈیو دیکھیں چالاک ملزم نے کس طرح چھپایا ایک کلو سونا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے زونل یونٹ نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک انٹیلی جنس بیس کارروائی میں ایک کروڑ 55 لاکھ بھارتی روپے کی مالیت کا سونا برآمد کرلیا جوکہ آئرن میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ریونیو انٹیلی جنس حکام نے شارجہ سے آنے والے ایک مسافر کو انٹرنیشنل آمد کے ہال میں گرین چینل عبور کرنے کے بعد روکا اور مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس دوران ایک مشکوک آئرن باکس ملا جسے مسافر کی موجودگی میں کھولا گیا تو اس میں 11 فارن مارکڈ گولڈ بارز (کل وزن 1,196.20 گرام) بر آمد ہوئے۔

مسافر نے سونا اسمگلنگ کے اعتراف کیا اور تمام ملوث اہلکاروں کی معلومات بھی فراہم کی جس پر اس کے ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 1.55 کروڑ روپے ہے۔ ضبط شدہ سونا کسٹمز ایکٹ 1962 کی سیکشن 110 کے تحت ضبط کیا گیا اور دونوں افراد کو سیکشن 104 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاہم ملزمان کی شناخت یا دیگر محرکات کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ یہ کارروائی سونے کی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

Related Posts