پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج پیر 10 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا گزشتہ روز کے نرخ پر دستیاب ہے۔ اتوار 9 نومبر کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باعث نئے نرخ جاری نہیں کیے گئے تھے تاہم آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن آج سہہ پہت 3 بجے تک نئی قیمتیں جاری کرے گی۔
مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 22ہزار 462روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ نرخ پیر 10 نومبر 2025 کی سہہ پہر 3 بجے تک تک کار آمد رہے گے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10 گرام سونا 3لاکھ 62 ہزار 193 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی آئی تھی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 1 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








