تھانہ گولڑہ پولیس کی پھرتیاں، 15 سالہ لڑکے کو اغواء کے جھوٹے کیس میں دھرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تھانہ گولڑہ پولیس کی پھرتیاں، 15 سالہ لڑکے کو اغواء کے جھوٹے کیس میں دھرلیا
تھانہ گولڑہ پولیس کی پھرتیاں، 15 سالہ لڑکے کو اغواء کے جھوٹے کیس میں دھرلیا

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے مبینہ اغواء کے کیس میں اس کے پڑوس کے رہائشی 15 سالہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

اغواء کے کیس میں گرفتار لڑکے کی والدہ رضیہ بی بی زوجہ اعظم گل کا کہنا ہے کہ 19 ستمبر 2021ء کی شام سات بجے تھانہ گولڑہ شریف میں تعینات سب انسپکٹر اختر اقبال نے مجھے فون کرکے کہاکہ اپنے بیٹے جمال خان کو لے کر تھانے آؤ جس سے تفتیش کرنی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے پندرہ سالہ بیٹے جمال خان کو لئے تھانہ گولڑہ شریف گئی تو پولیس نے میرے بیٹے کو تھانے میں بٹھا لیا اور اگلے روز 20 ستمبر کو اس پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

خاتون کا کہنا تھاکہ میرا بیٹے جمال خان کو اسی کے ہم عمر لڑکے مہتاب اللہ کو اغواء کرنے کا الزام لگا کر جھوٹا مقدمہ نمبر 644/21 بجرم 364A درج کیا گیا ہے۔ میرا بیٹا بالکل بے قصور ہے۔ اس نے کچھ کیا ہوتا تو کیا میں خود اسے لے کر تھانے جاتی؟

خاتون کا مزید کہنا تھاکہ اس کیس کی مدعیہ آسیہ بیگم زوجہ عارف اللہ ، میرا جعفر کی رہائشی ہے۔ یہ خاتون ٹھیک عورت نہیں ہے۔ اس کا بیٹا مہتاب اللہ پہلے بھی گھر سے غائب رہا اور خود ہی واپس آجاتا تھا۔ جس کے گواہ اہل محلہ اور مارکیٹ کے دکاندار ہیں۔ پولیس نے بغیر تفتیش کئے میرے بیٹے پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جو اس وقت دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔

میری وزیر داخلہ، آئی جی ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ وہ اس جھوٹے مقدمے کی کسی ایماندار پولیس آفیسر سے انکوائری کروا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے، 810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

Related Posts