قومی ٹیم کیلئے سیمی فائنل سے قبل اچھی خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ٹیم کے لیے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل اچھی خبر سامنے آگئی، قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان کو میڈیکل پینل نے کلیئر کر دیا، میڈیکل پینل کی اجازت ملنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان کل ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

شاداب جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری میں مبتلا ہوگئے تھے اور بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ورلڈکپ2023: سری لنکا کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 280 رن کا ہدف

ورلڈ کپ میں شاداب خان نے اب تک 5میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے چار میچز میں بالنگ کی اور 180 رنز دے کر صرف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ پانچ اننگز میں 117 رنز اسکور کیے۔

Related Posts