کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشن گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے بعدازاں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان نے کے پی کے کو شکست دے کر پہلا پاکستان کپ ٹائٹل جیت لیا

مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں شہر کا موسم اپنے معمول پر آجائے گا۔

خیال رہے کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی بھی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

Related Posts