لاہوریوں کیلئے خوشخبری، 28 مارچ کو چھٹی ملے گی، جانئے وجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عام تعطیل کا پوسٹر
عام تعطیل کا پوسٹر، علامتی تصویر

پنجاب حکومت نے 28 مارچ کو لاہور میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کے موقع پر سالانہ میلہ چراغاں منایا جاسکے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صرف لاہور ڈسٹرکٹ اور اس کے ماتحت دفاتر میں نافذ ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لاہور ڈسٹرکٹ میں حضرت مدھو لال حسین کے عرس مبارک، سالانہ میلہ چراغاں کے موقع پر 28 مارچ 2026 (جمعہ) کو مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

میلہ چراغاں ہر سال صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس میں چراغ جلانے، قوالی اور دیگر ثقافتی تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

 حضرت شاہ حسین، جو مدھو لال حسین کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، 1538 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 1599 میں وفات پا گئے۔ ان کی شاعری میں عشق، وصل اور الہیٰ محبت کے موضوعات نمایاں ہیں اور وہ پنجابی ادب اور صوفی روایت میں آج بھی ایک اثرورسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

Related Posts