موسیقی کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! ظالم نظریں ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

(دفوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستانی موسیقی کے دو معروف گلوکار علی ظفر اور علی حیدر مداحوں کے لیے خوشخبری لے آئے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے مل کر علی حیدر کے مقبول گانے ظالم نظروں سے تم نہ مجھ کو دیکھو کا نیا ورژن جاری کیا ہے جس میں اس بار اردو کے ساتھ پشتو بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔

علی ظفر نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا اور بتایا کہ یہ ان کے آنے والے میوزک البم کا پہلا گانا ہے۔ انہوں نے مداحوں کو ویڈیو دیکھنے، شیئر کرنے اور اس پر ڈانس کی دعوت بھی دی۔

اس نئے ورژن میں علی ظفر نے اپنی مخصوص میلوڈک آواز سے گانے کو نیا رنگ دیا ہے، جبکہ اصل گانے کے خالق علی حیدر نے بھی اس میں آواز کا جادو شامل کیا ہے۔ دونوں فنکاروں کی یہ جوڑی پرانے پاپ دور کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ نئے سامعین کے لیے بھی ایک منفرد تجربہ پیش کر رہی ہے۔

اردو کے ساتھ پشتو بول شامل کیے جانے سے اس گانے میں ثقافتی رنگ بھی بھر گیا ہے جو مختلف زبانوں اور خطوں کے سامعین کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش ہے۔

یہ کولیبریشن پاکستانی پاپ موسیقی کے سنہرے دور کو خراجِ تحسین بھی ہے اور ساتھ ہی نئی نسل کو موسیقی کی اصل پہچان سے دوبارہ متعارف کرانے کی ایک خوبصورت کوشش بھی۔

Related Posts