اہل کراچی کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن بھی سڑک پر آنے کیلئے تیار ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹران کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی اورنج لائن (بی آر ٹی) منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیاب ہونے پرمنصوبے کا باقاعدہ آغاز10 ستمبرکیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ صوبے کے عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کے مزید نئے منصوبے لائے گی۔

واضح رہے کہ شہریوں کو اورنگی سے شروع ہونے والی اورنج لائن بَس سروس سے نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس تک محفوظ سفری سہولت حاصل ہوگی۔

Related Posts