پوڈکاسٹرز کیلئے خوشخبری، یوٹیوب نے نیا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یوٹیوب نے پوڈکاسٹرز کیلئے مزید سہولیات بلکہ ایک نئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے منصوبے کے اعلان میں ایک الگ سے پوڈکاسٹ سیکشن کا آغاز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

پوڈ ناؤ جیسی اہم ویب سائٹ نے تو خیالی خاکے اور تصاویر بھی بنادی ہیں جو یوٹیوب ایپ اور ویب سائٹ میں دکھائی دے گی۔

یوٹیوب کے مطابق دوسرے مرحلے میں پوڈکاسٹ آر ایس ایس فیڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پلے لسٹ، تھمب نیلز اور دیگر معلومات کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو شیئرنگ ایپ، ٹک ٹاک کا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

مزید برآں ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یوٹیوب پوڈکاسٹ کے حوالے سے یہ اہم تبدیلیاں کب منظرِ عام پر لائے گا لیکن بعض تکنیکی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شاید اسی سال یوٹیوب پوڈکاسٹ کا ایک بالکل نیا شعبہ سامنے آئے گا۔

اس وقت بھی پوڈکاسٹر کی بڑی اور مشہور تعداد یوٹیوب پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح یوٹیوب اسپاٹے فائی، ساؤنڈ کلاؤڈ اور دیگر پلیٹ فارم کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے یا اسے آمدنی کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے تاہم اس کے باوجود یوٹیوب روایتی پوڈکاسٹ پلیٹ فارم کی عوام کو کم ہی راغب کرسکے گی اور اس میں بہت عرصہ لگ سکتا ہے۔

Related Posts