تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر، ن لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر، ن لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل
تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر، ن لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوسرا دن: پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، عمران خان

دوسری جانب سابق صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ آغا عمر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا۔ ن لیگ رہنماؤں کی تحریک انصاف شمولیت کا اعلان سابق ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری کی موجودگی میں کیا گیا۔

Related Posts