قوم کیلئے اچھی خبر، فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

قوم کیلئے اچھی خبر، فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان
قوم کیلئے اچھی خبر، فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان

اسلام آباد: قوم کے لئے اچھی سامنے آگئی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔

پاکستانی وفد کی قیادت اجلاس میں وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید0.35کا اضافہ ہوگیا

فیفٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Related Posts