عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے کی کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے شہباز گل کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

شہبازگل نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: چھوٹے کاروباری افرادکیلئےخوشخبری،حکومت کاآسان شرائط پرقرضےدینےکااعلان

شہباز گل کا کہنا تھاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

Related Posts