بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی
بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصدتک کمی کی نوید سنادی،وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پھینکے،واٹر موٹرز ودیگر آلات تیار کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے،نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے،اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا

Related Posts