گوگل میپ اب آپ کو دھوپ سے بھی بچائے گا! جانیں پریفر شیڈ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل میپ میں ایک نئی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے جو خاص طور پر پیدل سفر کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اس نئی سہولت کے ذریعے آپ ایسے راستے منتخب کرسکیں گے جو زیادہ دھوپ والے نہ ہوں اور زیادہ چھاؤں میں ہوں۔ یہ خصوصیت خاص طور پر گرمیوں کے مہینوں میں جب سورج کی شدت زیادہ ہو کارآمد ہو سکتی ہے۔

اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس کی تازہ ترین ورژن میں یہ فیچر Prefer Shade یعنی چھاؤں کو ترجیح دیں کے ٹوگل کے طور پر دستیاب ہوگا جو آپ کو ٹرپ آپشنز کے مینو میں نظر آئے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کوڈ میں سورج میں پیدل چلنے کے آپشنز بھی شامل ہیں جو سردیوں یا خزاں کے موسم میں مفید ہو سکتا ہے جب آپ سورج والے راستے پسند کریں۔ اس کے علاوہ ایپ یہ بھی بتائے گی کہ آپ نے کتنے منٹ سورج میں چل کر گزارے۔

گوگل کیسے چھاؤں اور دھوپ والے حصوں کی شناخت کرے گا۔ دیگر ایپس اس کے لیے LiDAR ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں۔ گوگل اس میں Google Street View گاڑیوں کے LiDAR سینسرز سے مدد لے سکتا ہے تاہم گوگل میپس میں آسان الگورتھم بھی استعمال ہو سکتے ہیں جو دن کے وقت جغرافیائی محل وقوع اور راستے کے پوائنٹس کے مطابق اندازہ لگائیں کہ کون سا راستہ کس وقت دھوپ یا چھاؤں میں ہوگا۔

یہ فیچر دراصل گوگل کے پچھلے Project Sunroof ٹیکنالوجی کی اپڈیٹ ہو سکتی ہے جو ایک دہائی پہلے چھتوں پر پڑنے والی سورج کی روشنی کو ناپنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ اس ٹیکنالوجی کو جدید اے آئی ماڈلز جیسے گوگل کے Gemini کے ساتھ ملا کر پیدل چلنے والے راستوں کے لیے زیادہ چھاؤں والے راستے تلاش کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے پاس اس فیچر کو حقیقت بنانے کے لیے تمام ٹیکنالوجی موجود ہے اور یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں گوگل میپس میں پیدل سفر کرنے والوں کے لیے سورج سے بچاؤ کا ایک نیا تجربہ دیکھنے کو ملے۔

Related Posts