گوگل کا بڑا فیصلہ، یوٹیوبرز سے 24فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

گوگل کا بڑا فیصلہ، یوٹیوبرز سے 24فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی
گوگل کا بڑا فیصلہ، یوٹیوبرز سے 24فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی

نیویارک:گوگل کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، اگر آپ یوٹیوبر ہیں اور آپ کا چینل مونیٹائزڈ ہے تو جان لیں کہ گوگل آپ کی آمدن کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ، یعنی 24 فیصد جون 2021ء سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کاٹ لے گا۔

امریکی ٹیکس قوانین کے مطابق یوٹیوب امریکا سے باہر مونیٹائزڈ کونٹیٹ بنانے والے تمام تخلیق کاروں کی ٹیکس معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ دار ہے اور کچھ معاملات میں وہ ان تخلیق کاروں سے ٹیکس کی کٹوتی کرسکتی ہے۔

جب وہ امریکی صارفین سے پیسہ کمارہے ہیں۔ یہ آمدن ایڈ ویوز، یوٹیوب پریمیئم، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ کے ذریعے حاصل ہوسکتی ہے۔

گوگل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ امریکی صارفین سے حاصل کی جانیوالی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس جلد سے جلد جون 2021ء سے شروع کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے یوٹیوبر سے ایڈسینس پر اپنے ٹیکس فارم جلد سے جلد جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق اس کا اطلاق یوٹیوب پر تمام مونیٹائزڈ تخلیق کاروں چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، پر ہوگا، اگر آپ کی ٹیکس تفصیلات 31 مئی 2021ء تک فراہم نہیں کی گئی تو گوگل آپ کی عالمی آمدن کا 24 فیصد تک کٹوتی کرسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈیڈ لائن سے قبل اپنی ٹیکس معلومات فراہم کردیتے ہیں، تو ایسے ممالک جن کا امریکا سے ڈبل ٹیکس ٹریٹی معاہدہ ہے، کو ٹیکس میں رعایت بھی دی جاسکتی ہے۔ (ایسے ممالک کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے)۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کم سے کم ٹیکس کتنا ہوگا۔

اگر آپ کا چینل مونیٹائزڈ نہیں ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ اوپر دی گئیں اسٹریم سائٹس سے کچھ کما رہے ہیں تو آپ کو اپنی ٹیکس معلومات ایڈسینس پر مندرجہ ذیل طریقے سے جمع کرانی ہوگی۔

1۔ اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں،2۔ پے منٹس کا بٹن دبائیں۔3۔ مینج سیٹنگز کا بٹن دبائیں۔4۔ پے منٹ پروفائل پر اسکرول کریں اور ایڈٹ نیکسٹ میں یونائیٹڈ اسٹیٹ ٹیکس انفو کا بٹن دبائیں۔5۔ مینج ٹیکس انفارمیشن پر کلک کریں۔6۔ اس پیج پر آپ کو گائیڈ ملے گی جو متعلقہ فارم ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

اس حوالے سے اگر آپ کو مزید کچھ جاننا ہے توآپ کے سوالات کے جوابات گوگل فریکوئنٹلی آسکڈ کوئسشنز (ایف اے کیو) پیج پر مل جائیں گے۔

Related Posts