گوگل کی ایک بار پھر اسمارٹ گلاسز لانے کی تیاری، اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلی کوشش کی ناکامی کے ایک دہائی بعد دوبارہ تجربے کی تیاری، فوٹو عالمی میڈیا

گوگل نے اپنے ابتدائی کوشش کی ناکامی کے ایک دہائی بعد اسمارٹ گلاسز کے شعبے میں ایک بار پھر قدم رکھا ہے۔

کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع ان نئے اسمارٹ گلاسز کو پیش کیا گیا جو اینڈرائیڈ ایکس آر آپریٹنگ سسٹم اور جیمنائی اے آئی سے لیس ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان اسمارٹ گلاسز کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے ایپس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ان میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ آپٹیکل ان لینس ڈسپلے ویونگ انفارمیشن کے لیے دیا گیا ہے۔

سابقہ گوگل گلاس کے مقابلے میں اس بار تیار کیے جانے والے اسمارٹ گلاسز دیکھنے میں زیادہ بہتر ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر ان گلاسز کے فیچرز کا مظاہرہ بھی کیا گیا جیسے وہ رئیل ٹائم میں انگلش ٹرانسلیشن کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان گلاسز جن کو فی الحال ایکس آر گلاسز کا نام دیا گیا ہے، میں جیمنائی اسسٹنٹ کے کام کرنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے گلاسز کے فریمز کے لیے 2 کمپنیوں سے شراکت داری کی گئی ہے، فی الحال عام صارفین کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

Related Posts