کراچی: حکومتِ سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئےصبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں گزشتہ روز گفت و شنید اور فیصلے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہونے والے فیصلے کے تحت گزشتہ اوقاتِ کار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے کی جگہ نئے اوقاتِ کار مقرر کیے گئے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم سندھ ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروبار، دکانیں اور شاپنگ مالز صبح 7 بجے سے شب 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے تنخواہوں کیلئے فنانسنگ کی سہولت فراہم کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









