حکومت نے وفاقی وزارتوں اور دیگر سرکاری محکموں میں 3000 سے زائد آسامیوں کے لیے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک 3190 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے ہے۔
ایوان صدر میں گریڈ 4 سے 14 تک کی اکتالیس اسامیاں پُر کی جائیں گی جبکہ وزارت دفاع میں 362، ڈیفنس ڈویژن میں 19، وزارت صحت میں چھ، وزارت انسداد منشیات میں 17، 961 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ پنجاب رینجرز، وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی 8 اور وزارت قومی صحت میں 4 آسامیاں خالی ہیں۔
حکام نے کابینہ ڈویژن میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک 11، وزارت آئی ٹی میں 7، ریونیو ڈویژن میں 1729 اور ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کے مختلف کیڈرز میں 19 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے لیے بھی این او سی جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح بڑھتی جارہی ہے، حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار سے محروم ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد بیرون ممالک کا رخ کررہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








