محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری کو سندھ کے سرکاری اور نجی سکولز میں تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔
واضح رہے کہ شبِ برات کے موقع پر مساجد، مزارات اور دیگر عبادت گاہوں میں رات گئے تک عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعطیل سے شہریوں کو نہ صرف عبادات میں سہولت ملے گی بلکہ ٹریفک اور دیگر انتظامی معاملات کو بھی بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








