محکمۂ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر ساہیوال کے سرکاری کامرس کالج کے سینئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر رشوت خور کلرک کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف رشوت لینے کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن ساہیوال نے اچانک چھاپہ مار کر گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال کے سینئر کلرک کو حراست میں لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم مظہر حسین شاہ کو پانچ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
سرکل آفیسر عابد صغیر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر ملزم پر چھاپہ مارا۔ ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے پرچہ درج کیا گیا ۔ڈی جی گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ
پنجاب بھر میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








