حکومت کا 6 اقسام کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا 6 اقسام کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی:موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، حکومت کی جانب سے 6 اقسام کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 30تا 100 ڈالر کے موبائل فون پر 300 روپے۔ 350تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کسٹم کوڈ کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع فراہم کردیا

دستاویز کے مطابق 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000 روپے۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

Related Posts