حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ بھاری اضافے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Government decides to increase petrol and diesel prices again

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، اوگرا نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ،اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اس سے قبل 15 جنوری کو اوگرا حکام نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے 42 پیسے اضافہ کردیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھاٹی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت میں 4 روپے 42 پسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد دالیں، سبزیاں اور مصالحے عوام کی پہنچ سے دور

اوگرا حکام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے . قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Posts