اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور وفاقی سرکاری ملازمین کے مابین جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ وفاق کے زیرِ انتظام سرکاری اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے مراعات اور تنخواہوں کے متعلق اعلان 9 فروری کو کرنے کا عندیہ دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے کرنا وفاق کے دائرۂ اختیار میں نہیں۔
گزشتہ روز اس حوالے سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات کیے۔ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام سرکاری اداروں میں بھی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔
وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق کے پاس یہ اختیار نہیں کہ صوبوں کی تنخواہیں بھی ہم بڑھا سکیں، تاہم صوبائی حکومتوں کو ہدایت دینے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ صوبوں کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سیونگ سینٹر کے ملازمین کا احتجاج، 374 برانچزمیں کام بند
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








