اسلام آبا: حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوور سیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مجرمان کی حوالگی کے لئے رابطہ کیا جائے گا اور اُن کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مارلیا
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہ دینے کا حکم دیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا جس کے بعد سائنٹیفک انداز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








