سرکاری اسپتال کے ملازمین نے بیوہ خاتون کا اجتماعی ریپ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فرنٹیئر پوسٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سرکاری میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے سنگ دلی کی انتہا کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے گھناؤنے جرم میں ملوث دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا۔

مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے اسپتال آنے والی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔ مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر اسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔

پنجاب میں جانوروں پر ظلم کے خلاف خصوصی عدالتوں کا قیام

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بیوہ خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر خاتون نے مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم ذاکر کے گرفتاری کے خلاف چھاپے مار رہی ہے۔

Related Posts