اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے اثرات کامیابیاں بن کر اُبھر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔
ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر حکومتی اقدامات کے اثرات مختلف کامیابیوں کی صورت سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔ملک کے اندر اور باہر حکومتی اقدامات کے اثرات مختلف کامیابیوں کی صورت سامنے آرہے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 14, 2020
ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول کے حوالے سے معاونِ خصوصی نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے۔ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی۔
اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے۔ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 14, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور سعودی عرب کے دورے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں کہا کہ پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور سعودی عرب کے دورے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 14, 2020
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر وزیر خارجہ کے رابطوں اور دوروں کو مسلم ممالک اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔یہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر وزیر خارجہ کے رابطوں اور دوروں کو مسلم ممالک اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔یہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 14, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہوئی جس کے دوران اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو کی گئی۔
اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ سعید غنی صاحب! آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، آپ نے قوم کا مال لوٹا اور جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلائی۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی میں ٹوئٹر جنگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








