حکومت نے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم لانچ کردی، جانئے حاصل کرنے کا طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

ای بائیکس، فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے “پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن” پروگرام کے تحت ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہریوں کو سبسڈی کے ساتھ “کراؤن الیکٹرک موٹر سائیکلیں” آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

اس اسکیم کے تحت خریداروں کو فی موٹر سائیکل 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جبکہ قسطوں پر خریداری میں زیرو مارک اپ اور کوئی پروسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

یہ پروگرام تمام پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے جن کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو، تاہم خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

کیسے اپلائی کریں؟

درخواستیں صرف سرکاری پورٹل (www.pave.gov.pk) کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی۔ امیدواروں کے انتخاب کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا طریقہ اپنایا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ اسکیم “کراؤن الیکٹرک موبلٹی” کے اشتراک سے نافذ کی جا رہی ہے، جو پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز بنانے والی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد برقی نقل و حمل کو فروغ دینا، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ماحول دوست موٹر سائیکلوں کو عوام کی پہنچ میں لانا ہے۔

Related Posts