اساتذہ کیلئے حکومت کی شاندار بائیک اسکیم آگئی، حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو پروپاکستانی

پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ای بائیک اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اساتذہ کو بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ درخواست کے لیے قومی شناختی کارڈ (CNIC)، سروس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر لازمی قرار دی گئی ہے۔

درخواست جمع کروانے کے بعد تصدیقی سلپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہوگا۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد اساتذہ کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ای بائیک کی قیمت تقریباً 2 سے 2.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حکومت کی جانب سے 30 سے 40 فیصد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ باقی رقم اساتذہ 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ قسط 3600 سے 4200 روپے تک متوقع ہے، جس سے اساتذہ کو ایک جدید اور کم خرچ سفری سہولت حاصل ہو جائے گی۔

Related Posts