حکومت کامرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

value added tax
حکومت کامرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ

کراچی:حکومت نے مرحلہ وار جی ایس ٹی کو ختم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔حکومت نے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے لئے کام شروع کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے چار سال میں جی ایس ٹی کو مرحلہ وار ختم کرکے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو متعارف کرایا جائے گا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق جلد ہی مسودہ تیار کرکے عام آرہ کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس دوران تمام شعبوں سے منسلک ماہرین کو اس کی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی

ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد 2022 سے شروع کیا جائے گا۔ اس ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیشت کو دستایزی بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts