حکومت سال کے آخری دن بھی عوام کو ستانے سے باز نہیں آئی، گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

حکومت نے سال 2025 کے آخری دن بھی مہنگائی کا بم گرادیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت  2592 روپے  19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت  2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی۔

Related Posts