اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے وسائل کو متاثر کر رہی ہیں جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ممکنہ مسائل کا بخوبی ادراک ہے، مسئلہ کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے نرخوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔