پرویز مشرف کوسزا دینے والے جج کے خلاف حکومت کاریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

justice waqar
پرویز مشرف کوسزا دینے والے جج کے خلاف حکومت کاریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: سابق آرمی چیف اور صدر  جنرل(ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ

جبکہ وزیراعظم کی قانونی ٹیم کاکہناتھا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔

Related Posts