حکومت کا کم عمر بچوں کیلئے بڑا فیصلہ! سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

govt recommends ban on social media

آسٹریا نے ملک بھر میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2027/28 کے تعلیمی سال سے اعلیٰ ثانوی سطح کے نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مضامین کو باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب چانسلر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور اس لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری ہے جیسے کہ دیگر حساس مواد یا مصنوعات کے لیے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی پورے ملک میں نافذ کی جائے گی اور آسٹریا یورپی یونین میں بھی اس قسم کے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

تعلیمی اصلاحات کے تحت اعلیٰ ثانوی سطح پر طلبہ کو میڈیا لٹریسی کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ میڈیا کے پیغامات کو سمجھنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔

اسی کے ساتھ انفارمیٹکس کی کلاسز کو بھی بڑھایا جائے گا جس میں مصنوعی ذہانت شامل ہوگی تاکہ طلبہ ڈیجیٹل نظام کے مواقع اور خطرات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

Related Posts