مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت نے عوام سے روزگار چھینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 30 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو ملازمتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے مطابق مستقبل میں سات ہزار سات سو 24 ملازمتیں ڈائنگ پوسٹس قرار دی گئی ہیں ۔
حکومتی فیصلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نوکریاں گریڈ 1 کی ختم کی جائیں گی جس کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہیں جبکہ گریڈ 20 کی 36 اور گریڈ 19 کی 99 نوکریاں ختم کردی جائیں گی تاہم گریڈ 21-22 کی صرف دو ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔
کابینہ کے سیکرٹری کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے سائز میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت کے زیر انتظام تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر ان کی ضرورت اور مؤثریت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔
کمیٹی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے اصلاحاتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک طرف حکومت اخراجات میں کمی کی بات کرتی ہے جب کہ دوسری طرف وفاقی کابینہ کا حجم دوگنا کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








