حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری
حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر جائے اور کرنسی کی قدر بری طرح کم ہو جائے ان حالات سے حکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کررہی ہیں اس ٹولے سے جلد از جلد نجات ہی پاکستان کا مفاد ہے۔

مفتاح اسماعیل کے بیان پر کہ ہم شہباز شریف کے کاروبار پر بھی ٹیکسز لگارہے ہیں پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شریف فیملی کے تمام کاروبار لندن، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں ہیں یہاں صرف دکھاوے کے بزنس ہیں جن پر ٹیکس کا کوئی اثر نہیں یہ جھوٹ کہیں اور جاکر بولیں۔

 

Related Posts