کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طلبہ کیلئے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پروگرام کے تحت طلبہ کو بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر انیشی ایٹو کے تحت اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان گورنر ہاؤس کراچی میں کاؤنسلنگ کے پہلے سیشن کے دوران کیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں کاؤنسلنگ کے پہلے سیشن کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت فری اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔
رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسکالر شپ پروگرام کیلئے آج کیرئیر کاؤنسلنگ کا گورنر ہاؤس میں پہلا سیشن رکھا گیا ہے۔ اسکالرشپ کیلئے بچوں کی معاونت کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں آج ہی ایک سیل قائم کیا جائے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ “اسکالرشپ پروگرام کے تحت میرٹ پر بچوں کو بیرونِ ملک تعلیم کیلئے بھجوایا جائے گا۔” خیال رہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام کیلئے طلبہ و طالبات کی تعلیمی قابلیت سمیت دیگر شرائط کا تعین نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








