عمران خان این آر او مانگ رہا ہے، حکومت نہیں دے گی۔فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل کریم کنڈی
(فوٹو: اے پی پی)

صوابی: گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او مانگ رہا ہے لیکن حکومت نہیں دے گی۔ مقدمات کے فیصلوں کا اختیار عدالتوں کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں پیپلز پارٹی رہنما بلال شیرپاؤ سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان این آر او مانگ رہا ہے، حکومت نہیں دیگی۔ اسد قیصر ہر دوسرے دن مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرتے ہیں۔

گفتگو کے دوران گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جیت ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ان کے در پر حاضری دیتے ہیں اور مولانا فضل الرحمٰن نے یہودیوں کو مسلمان کرنا ہے۔ وہ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد میں تحریکِ انصاف کا ساتھ نہیں دے گی۔ ہمارا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مضبوط اتحاد قائم ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل وفاق میں حکومت کے قیام کیلئے بھی پی ٹی آئی کی بجائے ن لیگ کا ساتھ دیا تھا۔

Related Posts