گورنر سندھ کی شہید کیپٹن حیدرعباس کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے تعزیت

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر سندھ کی شہید کیپٹن حیدرعباس کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے تعزیت
گورنر سندھ کی شہید کیپٹن حیدرعباس کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے تعزیت

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہید کیپٹن حیدر عباس کی رہائشگاہ پر پہنچ کر حیدر عباس (مرحوم) کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

گورنر سندھ نے شہید کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لئے اور عوام کے تحفظ کے لیئے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حکومت شہدا کے اہل خانہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: حقوق مارچ سندھ میں ایک نئی تبدیلی کا باعث بنے گا، خرم شیر زمان

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے تھے۔

Related Posts