گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف، مداحوں میں تشویش کی لہر

تازہ ترین

تازہ ترین

Govinda breaks silence on divorce reports with Sunita Ahuja

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی 37 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تازہ ترین رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے علیحدگی کے لیے قانونی دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔

اب گووندا نے ای ٹائمز سے گفتگو میں خود اپنی طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ۔ ان کا کہنا ہےکہ یہ صرف کاروباری بات چیت ہو رہی ہے، میں اپنی فلموں کے آغاز کے مرحلے میں ہوں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سنیتا نے کچھ ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

گووندا کے مینیجر ششی سنہا نے بھی ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سنیتا نے عدالت میں قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ میں اس سے آگاہ ہوں لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس معاملہ سامنے نہیں آیا۔ قانونی نوٹس ہمیں نہیں ملا مگر اس خبر کو میڈیا میں پھیلایا جا رہا ہے، اس پر ہماری نظر ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اب گووندا کے ساتھ ایک ہی گھر میں نہیں رہتیں۔ مینیجر کے مطابق گووندا زیادہ تر وقت اپنے بنگلے میں گزارتے ہیں جبکہ سنیتا سڑک کے اس پار ایک فلیٹ میں رہتی ہیں۔

مینیجر نے اس صورتِ حال کو علیحدگی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ الگ نہیں رہ رہے۔ گووندا زیادہ تر وقت اپنے بنگلے میں ہی گزارتے ہیں تاہم وہ کبھی کبھار فلیٹ میں بھی جاتے ہیں۔ وہ ایک سیاسی جماعت میں کام کر رہے ہیں اور حکومت سے وابستہ ہیں جس کے باعث وہ اپنے بنگلے میں وقت گزارتے ہیں۔

گووندا اور سنیتا آہوجا نے 11 مارچ 1987 کو شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں، ٹینا آہوجا اور یشوردھن آہوجا۔ ٹینا 1989 میں پیدا ہوئیں اور 2015 میں سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ نامی فلم میں ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر ناکام رہی۔ یشوردھن آہوجا بھی جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

Related Posts